راولپنڈی کنٹونمنٹ کا راشی آفسر راولپنڈی صدر سعدی روڈ ٹائر مارکیٹ میں رشوت کا ریٹ طے نہ ھونے پر چڑھ دوڑا

2016-09-24 15

راولپنڈی کنٹونمنٹ کا راشی آفسر سعدی روڈ پر ٹائرمارکیٹ میں توکل ٹائر اینڈ الائنمنٹ دکان پر رشوت کا ریٹ طے نہ ھونے پر اپنے ساتھ پندرہ سولہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے اور ایک بوسیدہ ٹرک لیکر چڑھ دورا اور جب اس راشی آفیسر کی جیب گرم کر دی گئی تو تب جا کر اس راشی آفیسر نے توکل ٹائر اینڈ الائنمنٹ کو کچھ کہے بِنا چلتا بنا۔ تمام مارکیٹ کے دکاندار اس راشی آفیسر کے آے روز نئے سے نئے تقاضوں سے تنگ آئے ھوئے ھیں اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلٰی احکام سے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کرنے لگے لیکن یہ اس منتھلی کو اپنے اعلٰی آفیسروں کو بھی باقاعدہ حصہ بلحاظ جسہ پہنچاتے ھیں اسی لیے ان کے کیخلاف کوئی بھی کاروائی نہیں ھو سکتی اسی لیے یہ لوگ اتنی دیدہ دلیری کے ساتھ تمام تاجر برادری کو تنگ کیئے ھوئے ھیں۔

چیف رپورٹر:- چوھدری الیاس سکندر (پی سی سی این این )
پاکستان کیپیٹل سٹی نیوز نیٹ ورک

Videos similaires