Imran Khan Media Talk About Tehreek-e-Ehtesab

2016-08-04 1

Imran Khan Media Talk About Tehreek-e-Ehtesab on 03/08/2016


7 اگست کو تحریک احتساب پشاور سے شروع ہو گی. سات اگست کو پشاور سے اٹک تک مارچ کریں گے. اگلی ریلی راولپنڈی سے اسلام آباد تک جائے گی. ہم عوام کو سڑکوں پر نکلنے کیلئےتیار کر رہے ہیں. اسلام آباد میں آگے کا پلان بتاؤں گا. ہمارا رخ لاہور ہو گا. احتساب کی بات کر رہے ہیں توکہا جا رہا ہے فوج کو بلارہا ہوں. جب تک ان کا احتساب نہیں ہو گا یہ تحریک نہیں رکے گی. وزیراعظم یہ ثابت نہیں کر سکے انھوں نے پیسے باہر کیسے بھیجے؟ جو فلیٹ خریدے گئے ان کی رجسٹریاں ہمارے پاس آگئی ہیں. وزیراعظم اور ان کے خاندان کے باہر اثاثے ہیں. جمہوریت کے اندر وزیراعظم اور کابینہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں. کرپشن کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں. جوکہتا ہے سڑکوں پر نکلنا جمہوریت کیخلاف ہے انہیں جمہوریت کاپتا ہی نہیں. ہم جمہور کے پاس جا رہے ہیں. عوام کے پاس جانا جمہوریت کا حسن ہے.
وزیراعظم کے بھارت میں کاروباری مفادات ہیں اسلیے کشمیر مسئلے پر موثر آواز نہیں اٹھائی. کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں. کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھانا چاہیے. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےباعث نہ جانے کتنے بچے نابینا ہو چکے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے. 2013 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ میں فراڈ تھے. جن چار حلقوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا, چاروں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی. آج حامد خان کے حلقے کا نتیجہ بھی آگیا ہے. جوحلقہ بھی کھلے گا اس کانتیجہ ایساہی آئے گا. الیکشن کمیشن کے ارکان کے انتخاب کا طریقہ کار ہی غلط ہے. نیوٹرل امپائرز سب کو تسلیم کرنا چاہئے -- چیئرمین عمران خان