جس ادارے کاسربراہ34سال سےجھوٹے حلف نامےپرفراڈسےپنشن لےرہاہو،وہ ادارہ کسی اورکااحتساب کیسےکرسکتاہے؟
جس قمرالزمان چوہدری کو34سال سےکوئی ادارہ نہ پکڑسکا،اس کوعامرمتین نے بےنقاب کیا۔روف کلاسرا
چیئرمین نیب قمرالزماں چوہدری 34 سالوں سے جھوٹے حلف نامے جمع کرواکرفراڈ سے پنشن وصول کررہے ہیں۔کسی ادارے نے نہیں پکڑا،34 سالوں بعد عامر متین نے فراڈ بے نقاب کیا۔چاردن گزر گئے سکینڈل کو آئے ہوئے،آرمی سے لے کر اعلیٰ عدلیہ تک سب خاموش ہیں۔میڈیا نے بھی اس سکینڈل پر بات کرنے کے بجائے ہمارے خلاف ہی خبریں لگانا شروع کردیا ہے۔ہمارا میڈیا کمزور پر چڑھ دوڑتا ہے اور طاقتور کے آگے لیٹ جاتا ہے۔اس وقت اسی فیصد میڈیا میاں نوازشریف نے مریم نوازکے ذریعے کنٹرول کرلیا ہے۔سوائے چند اینکرز کے باقیوں کو جو سکرپٹ لکھ کر دیا جاتا ہے وہ وہی پڑھ دیتے ہیں۔روف کلاسرا