21 feb Mother Language Day

2016-02-22 26

مادری زبان پنجاب کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب لوک لہر کی جانب سے کامیاب ریلی کے انعقاد پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی صدر پنجاب لوک لہر قسور مبارک بٹ کو مبارک باد۔صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران‘مرکزی انجمن تاجران راؤ اشفاق علی خان ‘سوشالوجسٹ محمد جلیل بٹ ,محمد اقبال‘یاسر عباس ملنگی،صدر ساہیوال بار مہر مسعود صاد ق تلہ ‘معروف شاعر سید حاجی شاہ ساجد اور دیگر کی جانب سے مادری زبان پنجابی کے عالمی دن کے موقع پر صدر پنجاب لوک لہر قسور مبارک بٹ کی طرف سے کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارک باد دی گئی ۔اس موقع پر قسور مبارک بٹ نے تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کی مادری زبانوں اور خاص طور پر پنجابی مادری زبان کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بھی مادری زبان کا موضوع سیاسی اور سماجی توجہ کا مرکز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان ایک سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل تک سفر بہ سفر پہنچتا ہے ۔انسان کی یاداشت بدل جاتی ہے لیکن زبان نہی بدلتی ۔مادری زبان میں تعلیم بنیادی انسانی حق ہے دنیا بھر میں ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دیئے جانے کا انتظام ہوتا ہے۔مادری زبان میں تعلیم سے بچے بہت جلدی نئی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں ۔

Free Traffic Exchange