پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کھلنے کے بعد ہمارے لئے بہت سہولت ہو گئی ہے

2016-01-28 254

میری والدہ کو آج سے تین سال پہلے کینسر ہوا اور شوکت خانم ہسپتال لاہور میں ان کا علاج ہونے سے ان کا کافی افاقہ ہوا۔ علاج کے سلسلے میں لاہور کا سفر ہمارے لئے بہت مشکل ہوتا تھا لیکن اب پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کھلنے کے بعد ہمارے لئے بہت سہولت ہو گئی ہے اور ہم بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال پشاور میں بہت سے کینسر کے مریض علاج کیلئے آرہے ہیں۔ جنہوں نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کے لئے عطیات دیئے ہیں ہم نے ان کے لئے بہت دعائیں کی ہیں اور ہم تما م لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کارِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔

Videos similaires