----مضبوط ترین اسمارٹ فون٬ ٹرک بھی گزر گیا لیکن

2015-12-01 41

----مضبوط ترین اسمارٹ فون٬ ٹرک بھی گزر گیا لیکن


اسمارٹ فون جتنے جدید ہیں اتنے ہی نازک بھی اور عموماً گرنے کی صورت میں یہ یا تو ٹوٹ جاتے ہیں یا پھر کسی خرابی کا شکار ہوجاتے ہیں- لیکن حال ہی میں موٹرولا نے موٹو ایکس فورس نامی ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس پر سے اگر ٹرک بھی گزر جائے تو اسے کچھ نہیں ہوگا-

اس نئے اسمارٹ فون کا اسکرین سائز 5.4 انچ ہے جبکہ اس اسکرین کی تیاری پر کمپنی نے 3 سال کا عرصہ صرف کیا ہے-

کمپنی کے اس دعوے کو متعدد افراد نے جانچا ہے جس میں کبھی فون کو بلندی سے پھینکا گیا تو کبھی فرش پر یا پھر سڑکوں پر بھرپور طاقت کے ساتھ پھینکا گیا لیکن فون کو واقعی کچھ بھی نہیں ہوا-

اس کے علاوہ موبائل فون پر سے حقیقی طور پر ٹرک کو گزارا گیا اور یہ عمل دو بار کیا گیا لیکن حیران کن طور اب کی بار بھی اسکرین کو کچھ نہیں ہوا-

اسمارٹ فون کے تمام تجربات سے گزرنے کے بعد کمپنی کا دعویٰ درست تسلیم کر لیا گیا ہے-

لوہے سے بھی مضبوط اس نئے اسمارٹ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 810 پروسیسر اور 21 میگا پکسلز کا رئیر جبکہ پانچ میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ نصب ہے۔


کمپنی کی جانب سے موٹو ایکس فورس کے 32 جی بی ورژن کی قیمت 624 جبکہ 64 جی بی ورژن کی قیمت 720 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

Videos similaires