یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم - تنویر نقوی

2015-11-24 21

یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم
اب ہوش میں آنا مشکل ہے
جب آنکھ ملانا مشکل تھا
اب آنکھ بچانا مشکل ہے

سانسوں کی مہک سانسوں میں رچے
جذبات میں اک ہلچل سی مچے
دھڑکن کے سوا آواز نہ ہو
الفت کے سوا کچھ بھی نہ بچے
پرتجھ کو بھلانا مشکل ہے
یوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قسمت کا لکھا ٹل سکتا ہے
دریا اُلٹا چل سکتا ہے
جم سکتی ہے سورج کی کرن
پانی میں دیا جل سکتا ہے
پر تجھ کو بھلانا مشکل ہے
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم
اب ہوش میں آنا مشکل ہے