گزار ہوا زمانہ
آتا نہیں دوبارہ -حافظ خدا تمہارا
خوشیاں تھیں چار دن کی
آنسو ہیں عمر بھر کے
تنہائیوں میں اکثر
روئیں یاد کرکے
وہ وقت جو کہ ہم نے
اک ساتھ ہے گزارا -حافظ خدا تمہارا
میرے لئے سحر بھی
آئی ہے رات بن کر
نکلا میرا جنازہ
میری برات بن کر
اچھا ہوا کہ تم نے
دیکھا نہیں نظارا -حافظ خدا تمہارا
میری قسم ہے مجھ کو
تم بے وفا نہ کہنا
مجبور تھی محبت
سب کچھ پڑا ہے سہنا
ٹوٹا ہے زندگی کا
اب آخری سہارا -حافظ خدا تمہارا
فلم: شیریں فرہاد (1965) ۔ لتا منگیشکر