شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ - تنویر نقوی

2015-11-13 90

شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ
یثرب کے والی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہﷺ

ہے نور تیرا شمس و قمر میں
تیرے لبوں کی لالی سحر میں
پھولوں نےتیری خوشبو چرا لی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

تو نے جہاں کی قسمت بنائی
تاریکیوں میں شمع جلائی
ہر سمت چھائی تھی رات کالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
آباد عالم تیرے کرم سے
باقی ہر اک شے نقشِ خیالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

مذہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
دیکھ اپنی امت کی یہ خستہ حالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

Facebook Page: https://www.facebook.com/TanveerNaqvii/