2نفل حاجت3کاموں کیلئے
ضروریات لینے کا ایک انداز یہ ہے کہ مصلہ بچھا اوراپنی ضرورتیں پیش کر۔ ایک بوڑھے آدمی نے مجھے ایک بات کہی تھی آپ کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یادرکھنا۔ بوڑھے آدمی نے کہا کہ مجھے والد نے کہاتھا کہ بیٹا ساری زندگی میں 2نفل 3کاموں کے لیے پڑھتا رہا، اورانشاء اللہ نہیں ہوں گے اورتجھے بھی کہتاہوں کہ ساری زندگی 2نفل 3کاموں کے لیے پڑھتا رہے۔ ساری زندگی 2نفل کسی بھی وقت کسی بھی لمحے ، کسی بھی نمازکے بعد، سارے پڑھیں۔
پہلی ضرورت یااللہ میری نسلوں کو میری اولاد کو طلاق نہ ہو۔چاہے میری بہو ہے یا میری بیٹی ہے۔ دوسرے لفظوں میں میری بیٹی ہے یاکسی کی بیٹی ہے جوبہوکی شکل میں میرے پاس ہے۔ یا میری بیٹی ہے طلاق نہ ہو۔
دوسری ضرورت یااللہ جو جائیداد بناکردے جارہاہوں بکے نہ ایسے حالات نہ آجائیں، جو سرمایہ ان کو دے کرجارہاہوں، بکے نہ۔ یہ کتنی بڑی دُعاہے ، واقعی بڑی دُعا ہے۔یہ میری نسلوں میں چلتی جائے ، چلتی جائے ، چلتی جائے۔ کتنے ایسے ہیں جو نامورہوئے بے نشان کیسے کیسے۔ کتنے مالدارہیں ان کاکچھ بھی نہ بچا، کتنے سرمائے دارہیں ان کی نسلیں بھیک مانگنے کے لیے سڑکوں پرآگئیں۔
تیسری ضرورت یا اللہ کسی بندے اورمنجھے (چارپائی) کامحتاج نہ کرے۔
مال کی محتاجی، جسم کی محتاجی، نظروں کی محتاجی، ٹانگوں کی محتاجی، سوچوں کی محتاجی، کانوں کی محتاجی، چال کی محتاجی، لفظوں کی محتاجی، لہجوں کی محتاجی، انسان کی زندگی میں نہ انسان کامحتاج بنا ، نہ چارپائی کا۔