90-سُورة الْبَلَد-Al-Balad-السديسي والشريم - Al-Sudays & Shraym;

2015-10-28 2

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
1. میں اس شہر (مکہ) کی قَسم کھاتا ہوںo
1. I swear by this city (Mecca),
2. (اے حبیبِ مکرّم!) اس لئے کہ آپ اس شہر میں تشریف فرما ہیں٭o
٭ یہ ترجمہ ”لا زائدہ“ کے اعتبار سے ہے۔ لا ”نفئ صحیح“ کے لئے ہو تو ترجمہ یوں ہوگا: میں (اس وقت) اس شہر کی قَسم نہیں کھاؤں گا (اے حبیب!) جب آپ اس شہر سے رخصت ہو جائیں گے۔
2. (O My Esteemed Beloved,) because you are residing in it.*
* This translation is based on the position that the second la is extra. If la is taken as a true negation, the translation will be: ‘I will not swear by this city when, O Beloved, you will depart from it.’
3. (اے حبیبِ مکرّم! آپ کے) والد (آدم یا ابراہیم علیہما السلام) کی قَسم اور (ان کی) قَسم جن کی ولادت ہوئی٭o
٭ یعنی آدم علیہ السلام کی ذریّتِ صالحہ یا آپ ہی کی ذات گرامی جن کے باعث یہ شہرِ مکہ بھی لائقِ قَسم ٹھہرا ہے۔
3. (O My Esteemed Beloved!) By (your) father (Adam or Ibrahim [Abraham]) and by those who are born,*
* This refers to the pious progeny of Adam or his own venerated self for whom this city of Mecca became worthy of oath.
4. بیشک ہم نے انسان کو مشقت میں (مبتلا رہنے والا) پیدا کیا ہےo
4. Indeed, We have created man (ever suffering) in rigours.
5. کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر ہرگز کوئی بھی قابو نہ پا سکے گا؟o
5. Does he think that no one can ever overpower him?
6. وہ (بڑے فخر سے) کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال خرچ کیا ہےo
6. (Boasting,) he says: ‘I have spent heaps of wealth.’
7. کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اسے (یہ فضول خرچیاں کرتے ہوئے) کسی نے نہیں دیکھاo
7. Does he think that no one has seen him (making this extravagant spending)?
8. کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیںo
8. Have We not made for him two eyes?
9. اور (اسے) ایک زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئیے)o
9. And (have We not given him) a tongue and two lips?
10. اور ہم نے اسے (خیر و شر کے) دو نمایاں راستے (بھی) دکھا دیئےo
10. And (have We also not) shown him the two highways (of good and evil)?
11. وہ تو (دینِ حق اور عملِ خیر کی) دشوار گزار گھاٹی میں داخل ہی نہیں ہواo
11. But he has not yet attempted the steep ascent (of the Din [Religion]) of truth and the practical life dedicated to good and piety).
12. اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ وہ (دینِ حق کے مجاہدہ کی) گھاٹی کیا ہےo
12. And what have you thought of the steep ascent (of the rigours of the Din [Religion] of truth)?
13. وہ (غلامی و محکومی کی زندگی سے) کسی گردن کا آزاد کرانا ہےo
14. یا بھوک والے دن (یعنی قحط و اَفلاس کے دور میں غریبوں اور محروم المعیشت لوگوں کو) کھانا کھلانا ہے (یعنی ان کے معاشی تعطل اور ابتلاء کو ختم کرنے کی جدّ و جہد کرنا ہے)o
15. قرابت دار یتیم کوo
16. یا شدید غربت کے مارے ہوئے محتاج کو جو محض خاک نشین (اور بے گھر) ہےo
17. پھر (شرط یہ ہے کہ ایسی جدّ و جہد کرنے والا) وہ شخص ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر و تحمل کی نصیحت کرتے ہیں اور باہم رحمت و شفقت کی تاکید کرتے ہیںo
18. یہی لوگ دائیں طرف والے (یعنی اہلِ سعادت و مغفرت) ہیںo
19. اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں طرف والے ہیں (یعنی اہلِ شقاوت و عذاب) ہیںo
20. ان پر (ہر طرف سے) بند کی ہوئی آگ (چھائی) ہوگی