حکومت کے خلاف الیکشن لڑنا آسان نہیں، حکومت نے باقی دو حلقوں سے سٹے لیکر یہاں سے لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ جیت جائیں گے انھوں نے الیکشن میں جانے سے پہلے کچھ سروے کروائے جن کے مطابق حلقے میں مسلم لیگ کی مقبولیت ٥٧ فیصد تھی اور تحریک انصاف کی ٢٧ فیصد تھی۔ حکومت کو یقین تھا کہ وہ یہ سیٹ آرام سے جیت جائیں گے مگر عمران خان صاحب نے جب کمپین شروع کی ان کی کرشماتی شخصیت نے وہ جادو کیا کہ مسلم لیگ نواز کو اپنی حکومتوں اور مشینری کے باوجود ہار بچانا مشکل لگ رہی تھی۔ عمران خان نے وزیراعظم کو لاہور کی گلیوں میں لا کر کھڑا کر دیا اور ملک کے وزیراعظم کو ایک سیٹ کے لیے لاہور کے سڑکوں پر ووٹ مانگنے پڑے۔ یہ بلاشبہ تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ کسی بھی حکومت کے خلاف اتنا سخت مقابلہ کرنا کبھی بھی آسان نے ہوتا