Surah Alam Nashrah Ki Barkat Hakeem Tariq Mehmood

2015-10-05 1

سورہ الم نشرح کی برکات
ایک صاحب نے بتایا کہ میری موٹرسائیکل کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس،میرا ATMاورسکول کاکارڈ، اس کے علاوہ بیعت کاکارڈ اور 10/12ہزارروپے نقدراستے میں گرکرگم ہوگئے، سب کچھ مل گیا ہے ، میں نے آپ کے پچھلے 2/3درسوں میں سورہ الم نشرح بہت زیادہ سنا تھا ، اورمیں نے بھی اس کی تلاوت کرنا شروع کردیا، جب ٹائم ملتا اُٹھتے بیٹھتے سورہ الم نشرح بسم اللہ کے ساتھ پڑھتا تھا۔ میرا اوربھی پورا یقین تھا اس دوران سورہ والضحی بھی ہرک پریاکریم والا عمل کرلیتا۔
میری ڈیوٹی پنجاب پولیس کے ایک تھانے میں لگی ہے اورتھانے کاساراریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے جو کہ حکومت نے شروع کیا ہے، اس میں کمپلین کمپیوٹرمیں انٹرکرنی ہیں اورFIRجو محررلکھتا ہے اس کو بھی اردو میں ٹائپ کرکے کمپیوٹرمیں ڈالنا۔ پہلے 2دن میرا نوکری میں دل نہ لگا ، مجھے FIRکی لکھائی بھی سمجھ نہ آئی، پھرمیرے جی میں آیا کہ جاب چھوڑکرچلا جاؤں میں نے دل پرپتھررکھ لیا۔
پھرمیں نے سورہ الم نشرح پانی پردم کرکے پینا شروع کردی، اورپھر صبح سے لیکرشام تک میں نے سورہ الم نشرح پڑھنا شروع کردی جس کی برکت سے FIRکے سب الفاظ مجھے سمجھ آنا شروع ہوگئے ہیں پہلے میں ایک بھی نہیں کرسکتا تھا اب دن میں 12 ایف آئی آرکرلیتا اوردن میں بہت زیادہ کام کرلیتا ہوں، بہت ہی زبردست سورت ہے ، مجھے اس سورت سے بہت فائدے ہوئے، اورمجھے تو اس سورت سے اتنی محبت ہوگئی ہے کہ کوئی کہے تومیں چھوڑ نہیں سکتا۔