Insaniat ka Ihsas Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

2015-10-01 1

انسانیت کا احساس
احساس زندگی کی زکوۃٰ ہے ، سانسوں کی زکوٰۃ ہے، لمحوں کی زکوٰۃ ہے۔ ایک بہت بڑا ڈاکٹرتھا وہ اپنے مزاج کی دوائیاں لکھتا تھا، اُس نے آج تک کسی میڈیکل ریپ کو لفٹ نہیں کرائی، ایک بہت بڑی کمپنی چاہتی تھی کہ وہ ہماری دوائیاں بھی لکھے۔ لیکن اُس نے آج تک ان کولفٹ نہیں کروائی۔ کمپنی نے ایک گھاک آدمی بھیجا کہ اس ڈاکٹرکو قائل کرے۔ ٹھیک ہے وہ ڈاکٹرہم سے پیسے نہیں لیتا ، مال نہیں لیتا، چیزیں نہیں لیتا، وہ ڈاکٹربکتا نہیں ہے۔ میں اتنی دوائیاں آپ کی بیچوں گا تومجھے یہ ملے گا۔ مگرہماری کچھ دوائیاں تو لکھ دیاکریں، ہماری مستندکمپنی ہے۔

Free Traffic Exchange