آنکھوں کے لیے 3وظیفے
ان آنکھوں کو نوٹ دیں، ان آنکھوں پرنوٹ نچھاورکریں، ان آنکھوں پرنوٹ لگاکررکھتے جائیں اکٹھے ہوجائیں تو کسی ضرورتمندکودے دیں۔ ایک تومیری آپ سے یہ درخواست ہے اورضرورکریں ، اورموت تک کریں۔ اورچھوٹا یابڑا نوٹ اپنے بچے کی آنکھوں سے اپنی بیوی کی آنکھوں سے لگاکرکہاکریں مولا میں اس آنکھ کا صدقہ نہیں کرسکتا ، صدقہ بلاؤں کا رد ہے ، آنکھ کی سب سے بڑی بلا یہ ہے کہ یہ تیری نافرمانی کے لیے اُٹھے، تیری نافرمانی پیئے، یہ تیری نافرمانی کاجام اورشراب پیئے ، مولا میں اس سے پناہ مانگتاہوں، میں کچھ اورنہیں کرسکتا ، وہ تن کی بلائیں ہیں یا من کی بلائیں ، وہ نطرکی بلائیں ہیں وہ آہوں کی بلائیں ہیں صدقہ بلاؤں کارد ہے۔
دوسری بات عرض کروں جہاں بھی قبولیت والی گھڑی ہو۔ اضطراری وقت قبولیت کا ۔ اضطراری وقت، مجبوری کا وقت،بے چینی کاوقت اوراس وقت کوئی دوا، کوئی انجکشن مل جائے۔ اسی وقت نظروں کے لیے مانگ ۔ مولا ان نظروں کو حیاکاسرمہ عطا فرما اوران نظروں کو اپنے جلوے دیکھانے والا بنا۔ اے مولا نظروں سے حجاب اُٹھادے، ان نظروں سے پردے اُٹھا دے۔ ان نظروں سے مجھے وہ دیکھا دے جوتیرے چاہنے والوں نے دیکھا اوراس دنیامیں جو دیکھ رہے وہ دیکھا دے۔
ایک آنکھوں کا صدقہ ، اورایک اضطرارمجبوری کے وقت نظروں کے لیے مانگنا۔ اورتیسرا آنکھوں کو ان ہستیوں پہ ٹکانا،جمانا جن کو دیکھنے سے آنکھیں خود پاک ہوجاتی ہیں۔ اپنے مرشد پہ، اپنے والدین کے چہروں پہ۔ میری کوشش ہوتی تھی کہ میں اپنی نظروں کو اپنے مرشدپہ اوراپنے والدین پہ ٹکاؤں اوررب سے کہتا تھا کہ اے اللہ یہ وہ چہرہ ہے جو تیرا محبوب چہرہ ہے۔