اللهم ارزقنا حج بيتك الحرام و احبتنا

2015-09-24 83

''حمد'' عرفہ کے دن دعا کرنے کی بڑی فضیلت ہے ۔رسول اللہﷺکا فرمان ہے: خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي ’’سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور سب سے افضل دعا جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء علیہم السلام نے کی وہ یہ ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔
اس دن میدان عرفات میں وقوف کرنےوالوں کوگناہوں کی بخشش اور آگ سے آزادی ملتی ہے :
سیدہ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سےحديث مروی ہے کہ :نبیﷺ نے فرمایا :اللہ تعالی یوم عرفہ سے زیادہ کسی اوردن میں اپنے بندوں کوآگ سے آزادی نہیں دیتا ، اوربلاشبہ اللہ تعالی ان کے قریب ہوتا اورپھرفرشتوں کےسامنے ان سے فخرکرکے فرماتا ہے یہ لوگ (سوائے مغفرت کے اور ) کیا چاہتے ہیں ؟ (صحیح مسلم

Free Traffic Exchange

Videos similaires