یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر میرا تحریر کردہ خصوصی نغمہ ارضِ پاکستان تیرے جانثاروں کو سلام
جو پاکستان ٹیلیویژن کراچی نے آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام کوئز پروگرام کے لیے ا پنے محنتی پروڈیوسر برادرم سید فواد حسین کی نگرانی میں تیار کیا، اس کے گلوکار اور موسیقار جاوید اللہ دتہ صاحب کے بھتیجے علی اختر اللہ دتہ ہیں، پاک وطن کے جانثاروں، غازیوں اور ارضِ وطن کے دفاع پر معمور تینوں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت کرنے والے شاعروں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے محبانِ وطن کو بھی میں نے یاد رکھنے کی کوشش کی ہے جن کے باعث پاکستان کی نظریاتی سرحدیں ناصرف محفوظ ہیں بلکہ اس پرفتن دور میں بھی انہوں نے نظریہء پاکستان کا علَم تھاما ہوا ہے۔
آج کل پاکستانی عسکری نغمات میں story base رنگ غالب ہے، ٹھیک ہے، ایسا ہونا چاہیے لیکن کلی طور پر یہی رنگ رکھنا دراصل اپنے نغمات کی اصل روایت سے منحرف ہونے کے مترادف ہے اسی لیے اس نغمہ میں روایتی رنگ ہی رکھا گیا تاکہ قومی نغمات کی اصل روح عہدِ حاضر میں بھی تاباں رہے،محترم میجر عمران رضا صاحب نے ریاض الرحمن ساگر کے بعد یہ محاذ سنبھال لیا ہے اور اس میں وہ بے حد کامیاب جا رہے ہیں، اللہ کرے زور، قلم اور ذیادہ :)
راقم الحروف کی بھی یہی کوشش ہے کہ قومی نغمات پر تحقیق اور انہیں جمع کرنے کا جہاں شوق ہے وہاں اپنے قلم کے ذریعے قومی نغمات کی تخلیق میں بھی حصہ ڈال سکوں ، یہ راقم الحروف کا سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والا تیسرا قومی نغمہ ہے جو الحمدللہ اس عظیم موقع پر پاکستان ٹیلیویژن سے نشر ہوتا رہتا ہے:)
امید ہے یہ نغمہء خراجِ تھسین آپ سب کو ناصرف یہ پسند آئے گا بلکہ آئندہ بھی یاد رکھا جائے گا ، انشااللہ۔