آنکھوں کی عبادت
آنکھوں سے بہت بڑی تجارت ہوتی ہے اوراتنی بڑی تجارت ہوتی ہے کہ وہ تجارت ختم ہی نہیں ہوتی۔ آنکھوں سے بہت بڑے نظام چلے ہیں۔ صڑف 20 نیکیاں اس بندے کو ملتی ہیں جو صرف کعبہ کو دیکھتا ہے۔ قرآن کا دیکھنا ثواب ہے۔ زم زم کا دیکھنا ثواب ہے۔ کعبہ کادیکھنا آنکھوں کی عبادت ہے ثواب ہے۔ ماں باپ کے چہروں کودیکھنا آنکھوں کی عبادت ہے، ثواب ہے۔ گنبدخضریٰ کو دیکھنا آنکھوں کی عبادت ہورہی ہے ثواب ہے۔ آنکھوں کا زندگی میں کردار ہے۔
ان آنکھوں کاشیطانیت کی زندگی میں بڑا کردار ہے۔اورولائت کی زندگی میں بڑا کردار ہے ۔ان آنکھوں سے انسان، انسان سے نکل کرشیطان بن جاتا ہے۔ آنکھوں سے انسان،انسان نہیں،شیطان سے نکل کر پھرانسان بن جاتا ہے۔ یہ آنکھیں زندگی کابہت ایک اہم کردارہے۔ اورآنکھیں پیغام بھی دیتی ہیں۔ اورآنکھیں پیغام بھی سنتی ہیں۔ اورآنکھیں پیغام بھی سمجھتی ہیں اورآنکھیں پیغام لوٹاتی بھی ہیں۔ سنتی بھی ہیں، سمجھتی بھی ہیں لیتی بھی ہیں دیتی بھی ہیں اورلوٹاتی بھی ہیں۔ ان آنکھوں کی زندگی کو سمجھیں۔