نظروں کو پاکیزہ کرنے کاوظیفہ
نظروں کو روز دھویاکریا، نظروں کو روز پاکیزہ کیاکریں ، جب بھی شیشے کے سامنے کھڑاہوا کریں بِسْمِ اللّٰہِ مَاشَاء اللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلّابِاللّٰہ پڑھا کریں، جب بھی کسی محبوب چیزوں کو دیکھا کریں ۔ مجھے کئی بندوں نے کہا کہ ہماری ڈرائیونگ کے دوران گاڑی لگ جاتی ہے۔ یا کھڑے کھڑے لگ جاتی ہے، بائیک، سائیکل، گاڑی اکثرحادثات ہوتے ہیں۔ میں ان سے اکثرکہا کرتاہوں کہ یہ مسنون عمل ہے۔یہ مسنون عمل اوردعا ہے اس دعا کے اندرانوکھی تاثیرہے، انوکھاکمال ہے۔
اورنظروں کو بچانے کے لیے میں نے ایک نسخہ بتایا تھا ، ایک چیزبتائی تھی، مسواک نظروں کو بچانے کے لیے بہت ہی پرتاثیرچیزہے۔ جب بھی مسواک کریں اس کی دوسرا حصہ ایک برش کی سائیڈ ہوتی ہے دوسرا حصہ اس کو آنکھوں کے اوپرپھیردیاکریں۔ آنکھیں بندکرکے اوپرسلائی کی طرح پھیردیاکریں۔ آنکھوں کے پپوٹوں کے اوپرپھیردیاکریں۔ چنددنوں میں اس کاتجربہ کریں۔