Pakistan Air Force Song by Junaid Jamshed & Soch Band ( Golden Jubilee of Defence Day 2015 )

2015-09-14 13

یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی مبارک :)
پاکستان کے قومی گلوکار جنید جمشید جنہوں نے نغماتِ وطن ہی کو اپنی پہچان بنایا ، گلوکاری ترک کرچکے تھے تاہم ملکی حالات دیکھ کر وہ صرف قومی نغمات ہی کی لیے دوبارہ صوتی میدان میں آگئے ہیں ، جنون گروپ کا ایک پرانا نغمہ ’’چاند ستارہ‘‘ یومِ آزادی پر سلمان احمد کے ستھ گایا اور اب یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ کے لیے سوچ بینڈ کے ساتھ مل کر خصوصی نغمہ بھی تیار ہوچکا ہے جو دراصل ان کے گذشتہ نغمات کا میڈلے ہے اس میں عالمگیر کا گایا ہوا نغمہ ’’تم ہی سے اے مجاہدو ! جہاں کا ثبات ہے‘‘ بھی شامل ہے جس میں سوچ بینڈ نے عبدالمجید سالک کے کلام میں ’’بقا کی روشنی‘‘ کو ’’وفا کی روشنی‘‘ پڑھ دیا ہے تاہم پھر بھی اچھا ہے :)
ان خوبصورت اور پرجوش قومی نغمات کی وڈیو ملاحظہ کریں