جنگِ ستمبر کے دوران سیالکوٹ کے غازیوں اور شہیدوں کو ریڈیو پاکستان کراچی کا خراجِ تحسین ،جو اس معرکۂ بقا ئے پاکستان کے ضامن ان عظیم ہستیوں کے لیے ہے جنہوں نے ملک کے تمام صوبوں سے آکر سیالکوٹ میں بہادری کے وہ جوہر دکھلائے کہ تاریخ میں ان کا نام سنہرے لفظوں سے رقم ہوگا،چونڈا کا محاذ ہو یا پسرور کا پاکستانی افواج نے بھارت کے چھکے چھڑادیے، آج اس عظیم لمحے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر رئیس امروہوی کا تحریر کردہ یہ خوبصورت نغمہ جسے مہدی حسن اور ساتھیوں نے ریڈیو پاکستان کراچی پر ریکارڈ کروایا تھا آب سب کی نذر
ہماری قوم کے مردانِ جانثار کو دیکھ
سیالکوٹ کے میدان کارزار کو دیکھ