یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی مبارک
پاک فوج کا سرکاری ترانہ جسے عنایت حسین بھٹی اور ساتھیوں نے فلم چنگیز خان کے لیے گایا لیکن ۱۹۶۲ میں پاک فوج نے اسے جب بطورِ سرکاری ترانہ اپنایا تو گلوکار کو اعزازی لفٹننٹ کا عہدہ بھی دیا،
یہ نغمہ جنگِ ستمبر کے دوران صبح سے ہی نشر ہو رہا تھا تاوقتیکہ صدرِ پاکستان جناب محمد ایوب کان نے خطاب کیا اور پھر نغماتِ وطن کا سلسلہ شروع ہوگیا، لیکن پوری جنگ میں یہ ترانہ محاذ پر موجود مجاہدین کے جذبات گرماتا رہا،
انٹرنیٹ پر یہ نغمہ اصل حالت میں کہیں موجود نہیں تھا بلکہ کہیں نہ کہیں جھنکار ضرور ہوتی ، یومِ دفاع کے موقع پر پہلی بار میرے مجموعۂ قومی نغمات میں سے آپ سب کی نذر