Allahu Akbar Ki 3 Tasbeeh aur Tasawar Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-08-26 4,433

اللہ اکبرکی 3تسبیحات اورتصور
آقامدینے والا ﷺ نے فرمایا جو ایک دفعہ اللہ اکبرپڑھے گااسے ایک اونٹ صدقہ کرنے کا ثواب ملے گاجو 300دفعہ پڑھے گا اسے 300 اونٹ صدقہ کرنے کاثواب ملے گا۔ جو اپنے مریضوں کیلئے، بیماروں کے لئے،دُکھیاروں کیلئے، جادو، حسدکے مارو کیلئے، نظربدکے ماروں ہوؤں کیلئے 300دفعہ اللہ اکبرپڑھے گا کیا خیال ہے جو 300اونٹ صبح شام صدقہ کرے۔
اللہ اکبرپڑھتے ہوئے یہ تصورکرو۔
یااللہ تو سب سے بڑا ہے اوربیماری چھوٹی ہے، یااللہ تو سب سے بڑا ہے اوردشمن چھوٹا ، یااللہ توسب سے بڑا ہے اورحسدچھوٹا، یااللہ توسب سے بڑا ہے ہیپاٹائٹس چھوٹا، یااللہ توسب سے بڑا ہے کینسرچھوٹا، یااللہ توسب سے بڑا ہے گھٹنوں کادرد چھوٹا، یااللہ توسب سے بڑا ہے بیماریاں چھوٹی۔ اے اللہ توخالق ہے بیماری مخلوق ہے، توچاہے پل میں مخلوق کو ختم کردے۔ میں نے کہا یہ تصوراپنے لیے نہ کردوسروں کے لیے کر۔ اورآخرمیں جب تسبیح ختم ہونے والی ہو توآخری دانے پر تصورکرنا کہ یااللہ میرے گھرکے مسئلے بھی حل کردے۔آپ سمجھ گئے جو 99دانے گرے وہ امت کیلئے اورجو ایک دانہ گرے وہ اپنے لیے۔تیرااللہ کام کردے گا اورسارا گھرپڑھنا شروع کردے تواللہ تیرا کام کردے گا۔ اس کے سارے گھرنے پڑھا اورپڑھا اس تصورکے ساتھ ۔ آپ کبھی 3تسبیح تصوروالی کرکے دیکھے پھرآپ کو مزہ آئے گا۔