Parindo Ka Azad Karana Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-08-17 2,545

پرندوں کو آزادکرانا۔۔۔(من کی مرادیں پانے کیلئے بہترین وظیفہ)
میں آج آپ کو ایک نیاپیکج دے رہا ہوں۔ ان پرندوں کو ایک دفعہ کلمہ پڑھتے جاؤں ، کہتے جاؤں اورچھوڑتے جاؤں ۔ دل ہی دل میں ایک دفعہ کلمہ پڑھتے جانا ہے اوران کو دُعاکیلئے کہتے جانا ہے رب تیراپیغام ان کے دلوں تک پہنچا دے گا۔ میں اکثربے اولادوں کو، من کی مرادیں پانے والوں کو ، مشکلات میں گھرے لوگوں کو ، زندگی کی ناکامیاں میں پریشان لوگوں کو کہتا ہوں ، پرندے چھوڑو، اور ہرپرندے کو کلمے یا درود پاک کاہدیہ دیتے جاؤں اوراپنے دل کی فریاد اس کو کہتے جاؤں ۔
میں نے کبھی کسی پرندے کے بند کرنے والے کو سُکھی نہیں دیکھا ۔۔۔یہ پرندے جو چڑیا، کوئے، لالیا، طوطے، یہ بندکرکے ۔۔۔ کتنا کاجوڑا دے گاچھوڑنے کے لیے ۔۔۔اس کے چہرے کے اوپر ویرانی۔۔۔ اس کے گھرکی ویرانی، پرندے کے اندرسے اُٹھنے والی بددعائیں ،آہیں اس کو کیسے نہ کھائیں گی۔ ایک وہ ہے جو پرندوں کی آسانیاں سوچتا ہے اُس کی خوراک ، اُس کیلئے پانی ، ان کی غذائیں دیتا ہے اُس کو دعائیں کیسے نہ لگیں گی، سوچوں تو سہی۔ نعوذباللہ ثمہ نعوذباللہ فطرت اندھی ہے۔ نظام عالم ایسے ہی چل ہے۔۔۔؟ نہیں رب کا نظام حق ہے۔ رب حق ہے ، تمہیں سمجھ آئے یا نہ آئے۔