Zarb hai Azb ki (Zarb-e-Azb Rare Song) by Anwer Rafi & Hina Nasrullah

2015-08-08 1

جون 2014 میں جب ملک دشمن عناصر کی کاروائیاں بڑھ گئیں تو قوم کے امیرِ عساکر جناب جنرل محمد راحیل شریف نے ان کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کرلیا، دہشت گرد جو کافی عرصہ سے ملک میں چھپے بیٹھے تھے یا بھارت یا اس کے حواریوں کی ایما پر یہیں کا حصہ تھے ان کے لیے کامیاب اور فٰصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا اور اس کا نام نبی کریمﷺ کی سیفِ مبارک ’’عضب‘‘ کے نام پر ضربِ عضب رکھا اور یوں دشمنانِ دین و وطن کے سر پر رسول اللہ کی تلوار برسنے لگی ، قوم جو کافی عرصہ سے خاموش حالتِ جنگ میں تھی اب مکمل حالتِ جنگ میں آگئی لیکن پاک فوج کی ضربتِ غازیانہ سے دشمن کا تقریباََ خاتمہ کردیا کہ اب ملک میں خاصہ امن و امان ہے اس اثر پورے ملک پر پڑا جنرل راحیل شریف قوم کے ہیرو بن گئے اور آج پوری قوم اس فرزندِ پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے، اس موقع پر پاک فوج کے سرکاری ماہنامہ ’’ہلال‘‘ نے خصوصی شمارہ جولائی ۲۰۱۴ میں شائع کیا جس میں آپریشن ضربِ عضب پر کچھ نغمات بھی شامل تھے، ان میں میرا تحریر کردہ نغمہ ’’پاک فوج کو سلام ۔۔۔۔ تو ہے امن کا پیام‘‘ بھی شامل تھا smile emoticon اسی شمارہ میں جناب اکرم سحر کا تحریر کردہ ایک نغمہ ’’ضرب ہے عضب کی‘‘ بھی شائع ہوا ، یہ نغمہ ریڈیو پاکستان پر انور رفیع اور حنا نصراللہ نے ریکارڈ کروایا تو ضربِ عضب کے عنوان سے ایک پرجوش قومی نغمہ کا اضافہ ہوا لیکن یہ نغمہ نشر ہوتے ہی نایاب ہوگیا ۔۔۔
آج بھی پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی دہشت گردوں اور سرحدوں پر بھارتی حملے کو پسپا کررہی ہے، یومِ تخلیقِ پاکستان کے موقع پر اپنی فوجِ ظفر کے لیے یہ خصوصی اور نایاب نغمہ آپ سب کی نذر