ٹوبہ ٹیک سنگھ:بھٹہ مالکان کی طرف سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے خلاف لیبر قومی موومنٹ کا احتجاجی دھرنے کا اعلان
ٹوبہ ٹیک سنگھ
بھٹہ مالکان کی طرف سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے خلاف لیبر قومی موومنٹ کا احتجاجی دھرنے کا اعلان ۔ بھٹہ مالکان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف لیبر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر بابا لطیف انصاری اور ضلعی صدر محمد شبیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کو حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت دینے کی بجائے انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔بابا لطیف انصاری نے کہا کہ حکومت نے بھٹہ مزدوروں کی اجرت 953روپے فی ہزار اینٹ مقرر کی ہے ،لیکن ضلعی انتظامیہ بھٹہ مزدوروں کی گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق 888روپے فی ہزار اینٹ اجرت دلوانے میں بھی تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے۔بابا لطیف انصاری نے کہا کہ بھٹہ مالکان کی طرف سے بھٹہ مزدوروں اور لیبر قومی موومنٹ کے رہنمائوں کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے خلاف لیبر قومی موومنٹ بھٹہ مزدور تحریک کے زیر اہتمام 7اگست کو ڈویژن بھر کے بھٹہ مزدور ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا
فوٹیج کے ساتھ
سلطان سد ھو03335325596