Kala Jadogar Ka Waqia Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-08-01 2,333

کالے جادوگرکا ایک واقعہ
ایک بندے کو ایک چیز حاصل کرنی تھی۔ ایک کالے جادوگرکے پاس گیا اور کہا کہ یہ میری محبت ہے میں نے اسکوپاناہے۔ اس جادوگرنے کہ تیراکام ہوجائے گا۔ تم کو ایک کام کرنا ہوگاکہ تم نے چالیس دن کوئی نیکی نہیں کرنی اورچالیس دن گناہ کرنے ہوں گئے۔ اس بندے نے کہا کوئی مسئلہ نہیں۔اصل میں عشق ایسی چیز ہے، عین عشق کی، عقل ویسے چلی جاتی ہے۔ شین ، شوق باقی رہتا ہے۔ عشق ایسی چیزہے کہ یہ انسان کو پاگل اوردیوانہ کردیتی ہے ۔ زمانے کی ملامت سے مزید مزہ آتا ہے اور لوگوں کی ٹھوکروں سے مزید مزہ آتا ہے۔ کیا خیال ہے کہ عاشق کا عشق ٹھوکروں سے بڑھ جاتا ہے یا کم ہوجاتا ہے۔
اس جادوگرنے کہا کہ چالیس دن کوئی نیکی نہیں کرنی، چالیس دن صرف گناہ کرنے ہیں، تمہارا کام ہوجائے گا۔ وہ چالیس دن کرکے آگیا۔ عامل کے پاس آیاتو عامل نے جب اس کو دیکھا تو کہا کہ نہیں ، میرا عمل خطا جارہا ہے تم نے کوئی نیکی کی ہے۔ اس نے کہا نہیں کوئی نیکی نہیں کی ہے۔ اس نے کہا نہیں شیشے میں ساراکچھ آرہا ہے تم نے کوئی نیکی کی ہے ۔ سوچ، سوچ کے کہنے لگا کہ ہاں راستے میں جارہا تھا ایک پتھر پڑا تھا، میں نے سوچا کسی مسلمان کوٹھوکرنہ لگ جائے میں نے اُٹھاکر ایک طرف کردیا ، بس یہی کچھ کیاتھا۔ کہا ظالم یہی تونیکی ہے ۔ یہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی میرے کالے جادوکواثرنہیں کرنے دے رہی۔ میرا کالاجادو یہاں آکررُک رہا ہے کہ تم نے کوئی نیکی کی ہے۔