میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں شوکت خانم ہسپتال کا شکریہ ادا کر سکوں۔

2015-07-30 485

جب میرے بیٹے کو کینسر ہوا تو میرے گھر والوں‌ نے میرا ساتھ چھوڑ دیا۔ میرے دو بچے ہیں اور میں خود ہیپاٹائٹس کی مریضہ ہوں۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرا بیٹا دوبارہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں آکر مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں اکیلی ہوں، یہاں کے ڈاکٹرز اور سٹاف نے جس طرح میرے ساتھ تعاون کیا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں ان کا شکریہ ادا کرسکوں۔