06 Ramzan Fajar Ubqari Dars Hakeem Tariq Mehmood

2015-07-05 1,996

۶ رمضان ۲۰۱۵ بعد صلوۃ الفجر عبقری درس۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
ایمان کیاہے۔۔۔؟ ایک ایسا خدائی اورعرشی تحفہ جو صرف ان لوگوں کوملتا ہے جن کیلئے عرش سے فیصلے ہوتے ہیں اور صرف ان لوگوں کے پاس رہتا ہے جو خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ایمان کاملنا نعمت، ایمان کارہنا، عظمت۔ بہت بڑی بات۔ ملنا نعمت، اس کارہ جانا اس سے بڑی عظمت ہے اس سے بڑی نعمت ہے اور ملتا ان لوگوں کو ہے جن کا تعلق عرش والے سے ہے یا عرش والا جن کا انتخاب کرتا ہے۔ یہ میرے ہیں ان کو خاص عرشی تحفہ دے رہا ہوں ، ایمان اس چیز کانام ہے۔دنیا میں خوش قسمت انسان وہ ہے جو ایمان کو قبرمیں لیکرجائے ، جو چیزجتنی قیمتی ہوتی ہے اُس کی حفاظت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ؒ نے ایک بندے کو دیکھا اُس کی باتیں سنی اوراس کی باتیں سننے کے بعد فرمایا کہ مجھے خطرہ ہے کہ اس کاایمان نہ چھن جائے۔ پوچھا آپ نے یہ بات کیسے فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ یہ مستقل اللہ کے ولیوں کی توہین کرتاہے۔ حدیث قدسی ہے کہ جومیرے دوستوں کی توہین کرے میرا اس کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔ اوربادشاہ جب جنگ کرتا ہے اور قبضہ کرتا ہے تو سب سے قیمتی چیز پہ ہاتھ مارتا ہے وہ خزانہ ہوتا ہے اورمومن کی سب سے قیمتی چیز ایمان ہوتا ہے ۔ اورکچھ عرصے کے بعد ایسا ہوا کہ اس کاایمان چھن گیا۔