لاہوریوں نے چھٹی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے صبح سویرے ناشتے کی دکانوں کا رخ کیا۔۔۔شہری اپنے دوستوں اور فیملی کے ہمراہ مزے مزے کے ناشتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے،،،لاہور سے شاکر محمود اعوان کی رپورٹ،،
لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے اور جب بات ہو زندہ دلی کی تو لاہوری کھابوں کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔۔۔چھٹی کے روز شہری فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر ناشتہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔۔حلوہ پوری،نان چنے،سری پائے،بونگ کی دکانوں میں خوب رش دکھائی دیتا ہے۔۔۔۔
مونٹاج ،،حلوہ پوری،بونگ،لسی وغیرہ
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ میں ایک بار فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔۔۔یہی وجہ ہے وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ ناشتہ گھر سے باہر کرتے ہیں۔۔۔
واکس پاکس
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود لاہوریوں کے شوق میں ذرا فرق نہیں پڑا۔۔۔چھٹی کے روز معمول کے مطابق شہری دکانوں کا رخ کرتے ہیں۔۔۔،کیمرا مین عمران خالد کے ساتھ شاکر محمود اعوان لاہور اب تک