بارشوں نے ملک کے اکثر حصوں میں موسم خوشگوار بنا دیا

2015-07-02 35

جڑواں شہروں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گرمی کی کمر ٹوٹ گئی ۔ بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

سحری کے وقت شروع ہونے والی بارشوں جل تھل کر دیا ۔

باران رحمت پر لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔

کئی مساجد میں لوگوں نے بچوں میں جلیبیاں اور حلوہ تقسیم کیا جبکہ گھروں میں مانیاں ( پتلے آٹے کی میٹھی روٹی ) بھی بنائی ۔

بارشوں کے بعد درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ibcurdu.com

Videos similaires