ٹوبہ ٹیک سنگھ عباسیہ نہر رحیم یار خاں میں گر کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

2015-06-30 1

ٹوبہ ٹیک سنگھ
عباسیہ نہر رحیم یار خاں میں گر کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد میں سے تین کمسن بھائی بہنوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر 327ج ب (بھلیر) کے محمد نوید کا برادر نسبتی محمد شفیق چند روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ آیا ہوا تھا ۔
محمد نوید کا 12سالہ بیٹا سمیع ،10سالہ بیٹی عائشہ اور 5سالہ مریم ماموں کے ساتھ ہی رحیم یار خاں چلے گئے ۔گزشتہ روز تینوں بہن بھائی ماموں محمد شفیق اور اسکی کمسن بیٹی حرمین کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر رحیم یار خاں شہر کی سیر کرنے کیلئے جارہے تھے کہ راستہ میں رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری ۔کار کے شیشے بند ہونے کے باعث محمد شفیق ،اسکی بیٹی حرمین ،بھانجا سمیع ،بھانجیاںعائشہ اور مریم کار میں ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔محمد شفیق اور اسکی بیٹی حرمین کو رحیم یار خاں جبکہ تین کمسن بھائی بہنوں سمیع ۔عائشہ اور مریم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد محلہ اسلام پورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
جب تینوںکمسن بھائی بہنوں کی نعشیں انکے گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔اور ہر آنکھ آشکبار تھی ۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کے علاوہ محمد نویدکی کوئی اولاد نہیں ہے ۔