ضلع بدین شدید گرمی کے باعث ڈی ہائیڈریشن سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ پاک آرمی نے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دی تفصیلات جانتے ہیں بدین سے ارسلان آرائیں سے
گرمی سے ہونے والی ہلاکتیں ضلع بدین کے مختلف شہروں میں ہوئیں ان میں سے 3 ہلاکتیں بدین، 3 ماتلی اور 5 گولارچی میں ہوئیں۔ اتنی اموات کے باوجود ضلعی انتظامیہ بدین اور محکمہ صحت غفلت سے جاگ نہ سکا۔ ضلعی کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں الرٹ جاری نہ ہو سکا۔ اور نہ ہی گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لئے کوئی بندوبست ہو سکا۔ دوسری جانب پاک آرمی نے سی ایم ایچ بدین کے زیر اہتمام ہائی اسکول بدین میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دی۔ جہاں گرمی سے متاثرہ شہریوں کا علاج جاری ہے
ارسلان آرائیں بدین