۲ رمضان ۲۰۱۵ بعد صلوۃ التروایح عبقری درس۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ
بنانے والا خوب جانے کہ کتنے عرصے بعد یہ مشین خراب ہوجائے گی یا اس میں نقص پیداہوجائے گا۔ یا اس مشین کو چلانا کیسے ہے۔ بنانے والے کو اس کی خبرہوتی ہے ۔ میرا رب اس کائنات کو اس کائنات کی ہرچیز، اورمخلوق کو اورمخلوقات میں انسان کو۔اُسے پتہ ہے کہ اس کی کمزوریاں کہاں ہیں۔ اورکہاں کہاں یہ نقصان میں آسکتاہے اورکہاں یہ غلطی کھاکردنیا اورآخرت کو بر بادکرسکتا ہے وہ رب جانے۔ کسی بھی بندے کو آپ بہت سخت محنت پرلاناچاہتے ہیں تو اس کو بہت زیادہ اجرت دینے کااعلان کردے ، فیصلہ کردیں۔