Allahu Akbar Ki Barkat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-06-14 4

اللہ اکبر
دُکھیارا دیکھو، غم کا مارا، کوئی بیمار ہوتواُسے کہہ دو کہ صبح و شام 3تسبیح اللہ اکبرکی پڑھ لے۔
ایک بندے کا خط : میر ی بیوی اَن پڑھ ہے۔ میں نے آپ کے درس میں سنا اللہ اکبر۔ 2005کے زلزلے میں میری بیوی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، کمرپہ چوٹ لگی۔ جھک کے چلتی ہے۔ لنگڑا کے چلتی ہے۔ اُس دَورمیں افراتفری میں صحیح ہڈی نہیں جڑی۔اللہ اکبروالا میں نے آپ کا درس سنا ۔ میں نے بیوی کوکہا کہ سارا دن اللہ اکبرپڑھا کر اور تین تسبیح صبح وشام پڑھ لیا کر۔ جس حال میں ہے پڑھتی رہاکر۔ اس نے پڑھنا شروع کردیا۔ اس نے چند ماہ ہی پڑھا تھا کہ اس کی کمرسیدھی ہوگی۔ پہلے ایک ڈول بھرکرلاتی تھی اب دو ڈول بھرکرلاتی ہے۔ اوراب درد کی گولیاں چھوڑدی ہیں۔ ٹانگ سیدھی ہورہی ہے۔
میرے گھرمیں پہلے بچے اکثربیمار ہوجاتے تھے۔ میں نے بچوں کے لیے 3تسبیح صبح وشام پڑھنا شروع کردی اور اللہ سے کہا کہ یااللہ میں 300اونٹ صبح اور300شام صدقہ دینے لگا۔ اس نے لکھا کہ یہاں ایک ڈاکٹرصاحب آتے ہیں ہم ان سے دوائیاں لیتے تھے۔ ایک دفعہ وہ آیا اور اس نے میرے گھرپردستک دی۔ اورپوچھا کہ بچے ٹھیک ہیں۔ میں نے کہا ہاں! ٹھیک ہیں ۔ ڈاکٹرنے پوچھا۔۔۔کیسے۔۔۔ میں نے کہا 300اونٹ صبح اور 300اونٹ شام کو صدقہ کرتا ہوں۔ ڈاکٹرنے کہا تمہارے گھرتوروٹی بھی نہیں ہے اور تم اتنا صدقہ ۔۔۔ دیوانگی پاگل پن ہے۔ میں نے کہا میں اللہ اکبر300دفعہ صبح اور 300دفعہ شام کو پڑھتا ہوں۔
طاقتور سے طاقتور جن ہو میرا تجربہ ہے ایک، دو ،تین باردل کی عظمت سے اللہ اکبرکہیں جن کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ کیوں صحابہ کرام جب جہاد پرجاتے تھے اور جب کوئی چٹان نہیں ٹوٹتی تھی اورکوئی معرکہ سرنہیں ہوتا تھا تواللہ اکبرکانعرہ لگاتے تھے۔ ایک جلسوں کا نعرہ اور ایک خندق کا نعرہ ۔۔۔بڑا فرق ہے۔ اللہ اکبرکو دل کی گہرائیوں کے ساتھ،عظمت کے ساتھ، قوت کے ساتھ، جن ٹکڑے ٹکڑے، باطل ٹکڑے ٹکڑے ،کفرٹکڑے ٹکڑے۔ اوراللہ کی محبت اوراللہ کاتعلق ملتا ہے۔ آپ کیا سمجھے ہیں االلہ اکبرمیں کیا ہے۔ اللہ اکبرمیں سب سے طاقتور چیز خود اللہ ہے۔ اسم ذات اللہ ہے۔ سب سے عظیم ہے، سب سے بڑا ہے۔
او راللہ اکبرکاترجمہ آج تک کوئی مفسر،کوئی محدث، کوئی مفکرکوئی ترجمہ کرنے والا کوئی سمجھنے والا کوئی سمجھانے والا نہ سمجھ سکا نہ سمجھا سکے گا کہ اللہ اکبرکامعانی کیاہے، اللہ اکبرکامفہوم کیاہے۔ اللہ سے کہیں زیادہ عظمتوں والا ہے ، قوتوں والا، طاقتوں والا ۔ کمال والا،وہ کریم اسے سے بھی کہیں زیادہ ۔ اللہ اکبرکوہم نہ سمجھ سکے نہ سمجھا سکیں گے۔ نہ سوجھ سکھے نہ سوجھا سکیں گے۔ نہ دیکھ سکے نہ دیکھا سکیں گے۔ نہ پڑھ سکے نہ پڑھا سکیں گے۔ نہ لکھ سکھے نہ لکھا سکیں گے۔ اللہ اکبر اتنی عظمت والا ہے اور اللہ اکبردل کی گہرائیوں کے ساتھ جادو کے ٹکڑے، جن کے ٹکڑے ، بت کے ٹکڑے ، باطل کے ٹکڑے، ان چیزوں کو کردیں۔ یہ فلسفہ بیان کیے آپ کے دل میں یہ بات اترے گی نہیں۔ جب حق آتا ہے توباطل کابھیجا نکل جاتا ہے