برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی اور شباب ملی کے زیراہتمام احتجاجی ریلیGEO raily

2015-06-12 2

بھلوال: برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی اور شباب ملی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری مبشراحمد گجر اور شباب ملی تحصیل بھلوال کے صدر ملک فلک شیر نے کی ۔ ریلی اسسٹنٹ کمشنر آفس چوک سے شروع ہوئی ریلی مین بازار ، صرافہ بازار اور ریلوے چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر ہو نیوالے مظالم پر پوری دنیا میں خاموشی انتہائی شرمنا ک ہے ٗ ہزاروں مسلمان پناہ کی تلاش میں سمندر میں بھٹک رہے ہیں کوئی ملک انہیں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری روہنگیا کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے برماکی حکومت پر دباؤ بڑھائے۔ اقوام متحدہ فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھے اور میانمار کو پابند کیا جائے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کی ملک بدری کا فیصلہ واپس لے اور انھیں برما میں رہنے کی اجازت دی جائے ۔ برما کے روہنگیائی مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقلیت ہیں،تمام مسلم حکمران برما کے مظلوم مسلمانوں کو امداد بھجوائیں۔دوزی قبائل کے دہشتگردبرما میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں جبکہ وہاں کی حکومت مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینے کے بجائے انہیں اپنا شہری بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔