بدین:
گائوں سے جبری بےدخلی جوڑے کی پریس کلب بدین کے سامنے خودکشی کی کوشش صحافیوں نے ناکام بنا دی ۔ پولیس نے جوڑے کو حراست میں لے لیا۔
بدین کے نواحی گائوں انڈالو کے رہائیشی عبدلخالق ٹالپور اور نجمہ ٹالپور نے اپنی پسند سے 22 مارچ 2012 کو شادی کی تھی اور اسی گائوں میں رہائیش پزیر تھے۔ اس جوڑے کو شروع سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن اب اس جوڑے پر ایک دوسرے کو طلاق دینے کے لئے انہی کے گھر والوں نے دبائو ڈالنا شروع کر دیا جسکے بعد انکے گھر کی بجلی، گیس اور پانی بھ یبند کر دیا۔ پریشان جوڑے نے ایک دوسرے کو طلاق دینا گوارہ نہ کیا اور پریس کلب بدین کے سامنے خودکشی کرنے کی کوشش کی اس موقع پر سینئر صحافی حاجی خالد محمود گھمن نے جوڑے سے پیٹرول کی بوتل چھین لی اور انہیں انتہائی قدم اٹھانے سے روکا۔ بدین پولیس نے جوڑے کو خودکشی کی کوشش کے جرم میں گرفتار کر بدین تھانہ منتقل کر دیا ہے ۔
ارسلان آرائین بدین