شیخوپورہ (رپورٹ: محمد اسلام غازی) وزیر اعلی ٰ پنجاب کی طرف سے صوبے کے دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی مستحق اور بیوہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں برسر روزگار بنانے کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع کی مستحق اور بیوہ خواتین میں 54ہزار مویشی تقسیم کیے جائیں گے،اسی پروگرام کے تحت شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی بے سہارا اور بیوہ خواتین میں مویشی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 169 بیوہ عورتوں میں 250 مویشی تقسیم کئے گئے۔