چیچہ وطنی ۔پاکستان بنتے وقت پاکستان کو صحارہ دینے والے نواب کا پوتا بے یارومددگار

2015-06-08 1

چیچہ وطنی ۔پاکستان بنتے وقت پاکستان کو صحارہ دینے والے نواب کا پوتا بے یارومددگار۔ تحریک پاکستان کے راہنما، مغربی پاکستان ، ون یونٹ ،کے سابق وزیر اعلیٰ ، سابق گورنر سندھ، قائد اعظم کے قریبی ساتھی نواب افتخار علی خان ممدوٹ کا پوتا پٹواری اور تحصیلدار کے سامنے بے بس۔اقبا ل نگر کے نواحی گاؤں 11چودہ ایل کے رہائشی نواب محمد شاہنواز ممدوٹ جو نواب افتخار علی خاں ممدوٹ کے پوتے اور نواب پرویز افتخار کے صاحبزادے ہیں ۔شاہ نواز ممدوٹ کا کہنا ہے اہل خاندان سے جائیداد کی تقسیم کے مسائل بھی چل رہے ہیں اور مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور عدالتوں کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہو چکے ہیں لیکن حلقہ پٹواری عبدالمجید حکم امتناعی درج کرنے سے انکاری ہے ۔جبکہ کمشنر ساہیوال ڈویژن نے پٹواری کیخلاف درخواست پر 26اپریل 2015کو تحصیلدار چیچہ وطنی میاں اختر حسین کو پٹواری کیخلاف 10روز میں کاروائی کر کے رپورٹ طلب کی۔تاحال تحصیلدار نے پٹواری کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ حاجی عبدالعزیز نامی شخص نے میری 3ایکڑ گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگا کر جلا دیا اور پھر اس میں ہل چلا کر زمین پر قبضہ کر لیا۔ جس کی بروقت اطلاع پولیس تھانہ کسووال کو دی گئی لیکن ایس ایچ او کسووال نے چھٹی کا بہانہ بناتے ہوئے 15پر کال کرنے کا مشورہ دیا ، لیکن 15پر کال کرنے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی اور نہ ہی آج تک مذکورہ بالا شخص کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔نواب شاہ نواز ممدوٹ اور اہل علاقہ نے ممدوٹ فارم پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانہ کسووال ،تحصیلدار اور پٹواری کے خلاف و زیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Videos similaires