بدین
سیشن کورٹ بدین نے ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کی 107 ساتھیوں سمیت 8 کیسوں میں پکی ضمانت منظور کر لیں۔ اہلیہ فہمیدہ مرزا کے علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت۔
سیشن کورٹ بدین میں 2 جون کو ڈاکٹر زولفقار علی مرزا مرزا رینجرز کی سیکورٹی میں اپنے 107ساتھیوں سمیت پیش ہوئے۔ عدالت نے انکی پیشی پولیس کی جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر انہیں ساتھیوں سمیت 8 مقدمات میں پکی ضمانت دیتے ہوئے ماتحت ٹرائل عدالتوں میں کیسوں کی وکلا کے زریعے پیروی کی ہدایت جاری کر دئیں۔ سیشن کورٹ کی اجازت کے بعد ڈاکٹر زولفقار مرزا کے وکلا انکی عدم موجودگی میں کیسوں کی پیروی کر سکیں گے۔
سیشن کورٹ نے ڈاکٹر زولفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے علاج کے لئے لندن جانے کی درخواست بھی منظور کر لی اور معزز عدالت کی جانب سے انہیں ایک ماہ کی مہلت بھی دے دی گئی۔ جسکے بعد مرزا فیملی کی جانب سے لندن جانے کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔