برما کے مسلمانوں کے لیے ( ھزتنی نسمات اللیالی )۔

2015-06-01 9

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا, أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
((الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ, لَا يَظْلِمُهُ, وَلَا يُسْلِمُهُ, وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ, كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ, وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً, فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرُبَاتِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ, وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا, سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ))

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ۔ نہ ہی اُس پر ظلم کرتا ہے اور نہ کسی اور کو کرنے دیتا ہے ۔ اور جو کئی اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں لگے گا ، اللہ تعالیٰ اُ س کی ضرورتوں کو پورا فرمائے گا ۔
اور جو کوئی اپنے مسلمان بھائی سے دکھ اور مصیبت کو دور کرے گا ۔ اللہ تعالیٰ اُسے قیامت کے دن کی شدید سختیوں سے نجات عطا فرمائے گا ۔ اور جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا
اللہ تعالیٰ یومِ قیامت اس کے عیوب کی پردہ پوشی فرمائے گا ۔
َ
[أخرجهما البخاري ومسلم في صحيحهما]