سورہ الم نشرح کی برکات (پارٹ 4)
میرے پاس ایک ڈاکٹر آئے، کہنے لگے آپ حکیموں کے پاس نبض ہوتی ہے ہم ڈاکٹروں کے پاس نبض نہیں ہوتی۔ کوئی ایسی چیز بتائیں کہ نبض پرہاتھ رکھوں توبیماری کاپتہ چل جائے۔ میں نے کہاتم ایسا کرسورہ الم نشرح پڑھ ، بہت زیادہ پڑھ اتنا زیادہ پڑھ کہ سوتے ہوتے بھی تیری زبان سے سورہ الم نشرح نکلے۔ الم نشرح کی برکت سے اللہ جل شانہ تیرے اوپرسے پردے ہٹا دیں گے۔
حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف داتا صاحب جنہوں نے کتاب کشف المحجوب لکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ نے ان کے اوپرسے ان کے دل سے وہ پردے ہٹا دیے تھے جن پردوں سے انسان بہت سی ایسی چیزیں نہیں دیکھ سکتا جوکائنات کے رازاور مظہرہوتی ہیں اورکائنات کی نعمتیں ہوتی ہیں ۔ جب اللہ نے پردے ہٹائے اور ان کے اوپروہ چیزیں کھولیں وہ چیزیں کھولیں کہ زمانے کو ہلاکررکھ دیا۔ یہ جو سورہ الم نشرح ہے کائنات کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔ اللہ پاک اس کے ذریعے سے علم کی راہیں وسیع کردیتے ہیں۔
آپ کو کسی کتاب میں کوئی ریفرنس نہ ملتا ہو، حوالہ نہ ملتا ہو۔آپ نے کوئی چیزپڑھی تھی وہ نہیں ملتی۔ آپ الم نشرح پڑھنا شروع کردیں۔ اوربتاؤں کوئی چیز بھول گئے آپ دو رکعت نماز نفل شروع کریں۔ سورہ فاتحہ کے بعد الم نشرح پڑھنا شروع کردیں، پڑھتے رہیں، پڑھتے رہیں، کافی دیرپڑھیں پھررکوع وسجدہ کے بعد دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پھر سورہ الم نشرح پڑھنا شروع کریں اور پڑھتے جائیں ، پڑھتے جائیں اوراس کو وسیع پڑھتے رہیں۔ آپ خیال نہ کیجئے گاآپ نمازمیں اللہ کاخیال کریں کسی مخلوق کا گمشدہ چیز کاخیال نہ کریں۔ آپ یقین جانیے کہ نمازکے اندر یانمازکے بعد اللہ پاک وہ چیزواضح کردیتا ہے اور عیاں کردیتا ہے اورکھلی سامنے کردیتا ہے۔
الم نشرح سے پیپرآوٹ ہوجاتے ہیں۔اللہ پاک ان سوالوں کی نشاندہی کردیتے ہیں جو آنے ہوتے ہیں اگرکوئی عاشق پڑھیں ، دیوانہ پڑھے۔
سنیں جو الم نشرح آپ کی ٹریفک کی بلاکیج کو ختم کردے دل کی نالیوں کوکھول دے اور مثانے اورگردنے کی نالیاں ٹھیک ہوجائیں۔ اورالم نشرح سے آپ کی آواز بند ہے وہ ٹھیک ہوجائے۔ اس الم نشرح سے آپ سوچیں آپ کو قیامت کی راہیں کھلی نہیں ملیں گی۔
الم نشرح سے دل کی دنیا عیاں ہوجاتی ہے۔ دلوں کے راز اوربھید اللہ کھولنا شروع کردیتا ہے۔ الم نشرح سے اللہ پاک جھوٹ سے نجات دے دیتا ہے، پکی بات ہے۔ الم نشرح پڑھنے والوں کو اللہ غیبت سے نجات دے دیتا ہے۔ الم نشرح پڑھنے والے کاسینہ اللہ پاک ایسا صاف کرتا ہے کہ اس کے سینے سے کینہ چل جاتا ہے۔ اس کاسینہ مدینہ بن جاتا ہے ۔ اور الم نشرح پڑھنے والے کے باطن کوصفائی کی مرنے سے پہلے توفیق عطا فرماتا ہے۔ اندرکی صفائی، باطن کی صفائی ، جس کوجہنم کے آگ نے صاف کرنا ہے ۔