Surah Al Nasr Ki Barkat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-05-24 4

سورۃ النصرکی برکات
امیربننے کانسخہ: جوشخص اذاجاء نصراللہ پڑھتا ہے فجرکی نماز کے بعد21دفعہ، ظہرکی نمازکے بعد 22دفعہ ، عصر کی نماز کے بعد23مرتبہ، مغرب کی نماز کے بعد 24مرتبہ، عشاء کی نماز کے بعد25 دفعہ ۔ہردفعہ بسم اللہ کے ساتھ اول وآخر3دفعہ درود شریف کیساتھ، رزق کے دروازے ، وسعت کے دروازے ، فوجوں کی فوجیں ایسے داخل ہوتی ہیں عقل حیران ہوجاتی ہے۔
اللہ رزق اوروسعت دے ، اللہ برکتوں اور عافیتوں کے دروازے کھولے۔ کیوں۔۔۔؟ سورہ نصرمیں استغفارہے کیسے۔۔۔؟ فسبح بحمدربک واستغفرہ انہ کانا توابا۔۔۔ سورہ نصرمیں توبہ بھی ہے استغفاربھی ہے۔ استغفاراس چیزکوکہتے ہیں کہ معاف کردے اور توبہ کہتے ہیں کہ آئندہ نہیں کروں گا۔ اور جب امت استغفاراورتوبہ پرآجائے گئی تواللہ کی نظرمیں اس کی حیثیت بن جائے گی۔
فی دین اللہ افواجا فسبح بحمدربک ۔میرے بندے آمیری تعریف کر ، فسبح بحمد۔ جوسورتیں مسبحات قرآنی ہیں جن سورتوں سے پہلے یہ شروع ہوتا ہے، میرے بندے آ میری تعریف کر، میرا نام لے، میرے گیت گا۔۔۔تجھے کیادُوں گا، رنگ دُوں گا۔ ساتھ استغفاربھی کر، توبہ بھی کر۔ انہ کاناتوابہ۔ آجا توبہ قبول کرلینا والاہوں، بہت جلد سینے سے لگالوں گااورتیرے پچھلے سارے معاف کردُوں گا۔ اماں دیر سے مانے، ابا دیرسے مانے، بیوی دیرسے مانے، بیٹا دیرسے مانے، مرشد دیرسے مانے، محسن دیرسے مانے، وہ یوں جا اوریوں مان جائے۔ یہ ہے کریم۔ انہ کان توابہ۔ میں وہ وظیفہ بتاکرچلا آیا۔
اس عمل کی چابی دے رہا ہوں ۔اس پوری سورت کے اندر اللہ کی محبت کے وعدے ہیں اور آخری میں جواللہ نے کوڈ ورڈ دیا ہے وہ استغفاراورتوبہ کا۔ اس لیے اس سورت پڑھنے سے پہلے 3بار استغفارکرلیا جائے اور3بار پڑھنے کے بعد۔ چاہے استغفراللہ، استغفراللہ العظیم کرلیں۔ پہلے نہ بھی کریں بعد میں کرلیں۔