Badin Dr Zulfiqar Mirza Advocate Ashraf Samoon Media Berifing Outside Session Court 16 May 2015

2015-05-16 581

بدین
ڈاکٹر زولفقار علی مرزا اپنے اور اپنے حامیوں کے خلاف درج 11 کیسوں میں پکی ضمانت حاصل کرنے کے لئے بدین سیشن کورٹ پہنچ گئے۔ سینکڑوں حامی ہمراہ پولیس کی بھاری نفری تعنیات۔
ڈاکٹر زولفقار علی مرزا اور انکے 70 سے زائد حامیوں کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں پر 11 مقمادت قائم کئے گئے ہیں ان مقدمات میں ڈاکٹر زولفقار علی مرزا ہائی کورٹ سندھ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں بروز جمعہ صبح 11 بج کر 50 منٹ پر ڈاکٹر زولفقار مرزا اپنے حامیوں کے ہمراہ سیشن کورٹ بدین پہنچے جہاں وہ سیشن کورٹ میں پکی ضمانت حاصل کرنے کے لئے سیشن جج کے غلام رسول سموں کے سامنے پیش ہونگے۔ ڈاکٹر زولفقار مرزا کے ہمراہ کراچی کے وکلا اور بدین کے وکلا کا پینل بھی ہے جو انہیں قانونی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ بدین پولیس نے کورٹ کے باہر بکتر بند اور موبائلیں تعنیات کر دی ہیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے ہیں