Maa Ki Khidmat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-05-07 2,957

ماں کی خدمت
میں کسی دَورمیں صبح 6:30سے 7بجے تک پوری دنیا سے فون سنتا تھا ۔ یورپ سے ایک کال آئی تھی کہ میں بہت پریشان ہوں، بہت مسائل ہیں ، بہت مشکلات ہیں ۔ اتنی زیادہ پریشانی کہ میں خود پریشان ہوگیا۔ میں نے پوچھا اماں ابا زندہ ہیں کہنا لگا کہ اماں فوت ہوگئی ہیں ابا زندہ ہے۔ اماں کی میت پربھی نہ پہنچ سکا، کوشش کی تھی پھراماں کیلئے دیگیں بٹوا دی تھی۔
میں نے کہا اماں کی قبرپرجا ورنہ کچھ مخلصین کی ڈیوٹی لگا اوران کی خدمت کرخلوص سے۔ اوران سے کہو کہ ہرروزیا ہرجمعہ اماں کی قبرپرجاؤ اورفاتحہ پڑھ کران کو بخشو اور ان کیلئے صدقہ جاریہ کاانتظام کرو۔ اوراپنی طرف سے پڑھ پڑھ کر ان کوبخش۔ کچھ عرصہ بعد ایک صاحب ملے اورکہا کہ آپ نے ایک عمل بتایا تھا اس عمل کی وجہ سے میرا مسئلہ حل ہوگیا تھا۔
میرے بڑے مسائل تھے میں کرائسسز میں تھا میرا کارڈ چھن گیا تھا۔ میرے اوپرمقدمے بن گئے تھے وہاں کی گوری سے شادی کی تھی وہ ہٹ گئی، بچے لے گئے۔ میں نے والدکی خدمت کرنا شروع کردی ، والدہ کی قبرپرمستقل مخلصین بھیجنا شروع کردیے وہ ان کی قبرپرجاکرفاتحہ پڑھتے تھے اوران کے لیے صدقہ جاریہ کرنا شروع کردیا ۔ اوراس طرح خود بھی پڑھنا شروع کردیا۔ اس طرح پڑھتے پڑھتے کچھ عرصے میں میرے حالات میں بہتری ہونا شروع ہوگئی۔
مشکلیں حل ہونا شروع ہوگئے، مسائل حل ہونا شروع ہوگئے اورمیری زندگی کی ساری الجھنیں ختم ہونا شروع ہوگی۔ میں نے جب آپ کو فون کیا اس سے پہلے میں نے کئی بارخودکشی کی کوشش بھی کی تھی مگرمرتا نہیں تھا ، موت مجھے نہیں آتی تھی۔ آج یہ کوشش ہے کہ اللہ تو خاتمہ ایمان پہ کردے اورجو وہ زندگی تھی وہ غلط تھی۔ کہنے لگاکہ میرے پاس یورو بھی ہے اور سکون بھی ہے یعنی مال بھی ہے اورسکون بھی ۔