BBC Urdu Sairbeen 4th May 2015 بی بی سی اردو سیربین چار مئی
برطانوي انتخابات ميں سياسي رہنما ووٹروں کو رام کرنے کے ليے ايڑي چوٹي کا زور لگا رہے ہيں، لیکن ووٹر ہیں کہ ان کی ایک نہیں سن رہے۔
دو روز بعد برطانوي عوام ايک نئي حکومت اور ايک نئے وزيرِ اعظم کو منتخب کريں گے۔ اِس مرتبہ توقع کي جا رہي ہے کہ ٹرن آؤٹ زيادہ ہو گا۔ برطانیہ میں انتخابی منظر دکھائي ديتا ہے اور انتخابي مہم ميں کون کون سے مسائل پر بات ہو رہي ہے؟
آٹھ سو برس بعد کے برطانيہ میں بھی کوئی ایک فریق شايد ہي واضح انتخابي برتري حاصل کر سکے۔ دیکھیے کاشف قمر کی رپورٹ