Naslo K Liya Rohani Ghusal Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-05-02 21

نسلوں کے لیے روحانی غسل کریں
اپنی نسلوں کے لیے روحانی غسل کی نیت کرلیں۔ ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک دُعا پڑھتا ہوں کہ یااللہ میری نسلوں کو بت پرستی سے بچا۔ اپنی نسلوں کاروحانی تحفظ ، اپنی نسلوں کی روحانی سیکورٹی کرنا انبیاء کاشیوہ ہے ۔
جب آپ روحانی غسل کررہے ہوں ، اپنی نسلوں کاتصورکرلیں، موجودہ بھی غائبانہ بھی۔ میرابیٹا اس کے بیٹے کا بیٹا، میری بیٹی اس کی اولاد، میری آنکھیں بند ہوجائیں ، میرا جسم ختم ہوجائے میری قبروں کے نشان مٹ جائیں مگرمیری نسلیں قیامت تک چلیں۔ تیری حفاظت اگرقیامت تک ہوئی زمانہ جتنا بڑا فتنوں کا آجائے جتنی بڑی سائنسی نیٹ ورک آجائے، جتنے نیٹ کے جال پھر جائیں ۔ مولااگرتیری حفاظت ہے توکوئی کچھ کرنہیں سکتا۔ یہ روحانی غسل کرتے ہوئے سد ااپنی ذات کو نہ لیں اپنی نسلوں کا تصورکیا کریں،آئندہ آنے والی نسلوں کاتصورضرورکیا کریں۔ ہم نہیں بچ سکتے جب آگ لگی ہوئی تو اس سے نکل جانا بڑا مشکل ہے۔ جب ہرطرف کیچڑہو اس میں پھسل جانا عام سی بات ہے۔ جب بارش ہو رہی ہوتو چھینٹوں کالگ جانا معمولی امرہے۔ ہم نہیں بچ سکتے مگرہاں بچ سکتے ہیں۔ انشاء اللہ بچ سکتے ہیں ۔ اگراللہ کی حفاظت ہو، یہ روحانی غسل اللہ کی حفاظت کاایک راز ہے۔