Lahoti Wazu Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-04-26 6

لاہوتی وضو
نصیب کو تلاش کریں ۔ نصیب، مقدرتلاش کریں اس کے متلاشی بنیں ۔ بیٹیوں کو نصیب کیسے ملیں، کبھی اس پرسوچا۔اس کے لیے ایک عمل بتاتاہوں۔ لاہوتی وضو۔ وضو خود عبادت ہے۔ آپ وضوکرنے بیٹھیں، اپنے وضوکوعبادت بنالیں۔ وضوکوعلاج بنالیں۔ وہ کیسے۔۔۔؟ وضو کوایک اکسیراورتریاق بنا لیں کہ دنیا کاآخری انٹی بائیوٹک ہو، آخری انٹی سپیٹک ہو، دنیا کاآخری علاج ہو۔ وضو ایسے بنالیں۔ وہ کیسے ۔۔۔؟
اس لاہوتی وضو کاتعلق نصیب، بخت، مقدراور عرشی نظام کو اپنے موافق بنانے کیلئے بہت زبردست ہے۔جب وضو کی ابتدا کریں تو ہاتھ دھونے سے پہلے بسم اللّٰہ والحمدللّٰہ ضرور پڑھا کریں۔فرمایا جو شخص بسم اللہ والحمدللہ پڑھے گا جب تک باوضو رہے گا بہت بڑی فرشتوں کی جماعت اس کی نیکیاں لکھ لکھ کرتھک جائے گی۔ عجیب فضائل ہیں اس کے ، بڑے فضائل ہے اس کے۔
آج میں آپ کو وضو کاتصوربتا رہا ہوں۔ ہاتھ دھوتے ہوئے یہ تصورکریں ۔جب ہاتھ دھلتے ہیں تو دو چیزیں دھل جاتے ہیں۔ ایک ہاتھوں کی ظاہری میل اور دوسری باطنی میل جسے گناہ کہتے ہیں ، نافرمانی کہتے ہیں، اللہ کی ناراضگی کہتے ہیں یہ بھی ہاتھوں سے دُھل جاتی ہے۔ایسے ہی دل ہی دل میں اللہ سے کہیں کہ یا کریم اللہ ہاتھ کی میل دُھل گئی اور گناہ بھی دُھل گئے، مولا یہ گنا ہ دُھلے تو قیامت کے دن وہ جسم کے وہ حصے جن کے ذریعے وضوہوتے ہے چمکیں گئیں ، ان کے چمکنے سے امت محمدی ﷺ کی پہچان ہوگئی۔ اس امت کی پہچان میں وضو بڑا ساتھ دے گا۔ اس کو کہتے ہیں پنج کلیان (پانچ جسم کے وہ حصے جو کلی کی طرح چمکیں گے)۔
ہاتھ دھوتے ہوئے یہ تصورکریں۔ مولا جب یہ چمکیں گے تو چمکنے والی چیزکوتوجہنم میں نہیں ڈالے گا۔ اے اللہ ان ہاتھوں کے دُکھوں کو بھی دُورکردے۔ جس وضو سے مرنے کے بعد کے سارے دُکھ ختم۔ جہنم دُکھ، جنت سُکھ، جہنم قیدخانہ، جنت مہمان خانہ۔ یا اللہ جس وضو سے سارے دُکھ ختم ہوجائیں گئیں یااللہ اس وضو سے دنیا کے دُکھ ختم کیوں نہیں ہوسکتے۔ یااللہ اس ہاتھوں کے سارے دُکھ، ہاتھوں میں سوزش ہے، الرجی ہے، دانے ہیں، ناخن کی خرابی ہے، کوئی فنگس ہے، کوئی انفیکشن ہے، ہڈیاں مڑی ہوئی ہیں، ہڈیوں میں دَرد ہے۔ اے اللہ ان ہاتھوں کے سارے دُکھوں کو بھی ساتھ دُھو دے