Ya Latif Ya Wadood Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-04-21 5

یا لطیف یا وَدُودُ
جب بھی کچن میں کھانا پکائیں تو اعمال ضرورکریں۔ رزق حلال ہو ضروری ، اعمال کرنا وہ نوری لقمے بن جائیں گے۔ ایک ایک لقمہ تجھے شفا دے گا بیماری نہیں دے گا۔ اگرجتنی میری بہنیں ، خواتین بیٹھی ہیں میں سب سے درخواست کروں گا کہ کچن میں توسارے مصالے کی احتیاط ہو یہ مصالحہ اتنا ڈالنا ہے یہ مصالحہ اتنا ڈالنا ہے ، لیکن اس میں ایک نورانی مصالحے بھی ہوتے ہیں۔ ان میں سورہ قریش کتنی ڈالنی ہے، سورہ کوثرکتنی ڈالنی ہے، یاخالق یا مصوریا جمیل اس کو کتنا ڈالنا ہے، اس کوکتناگھوٹنا ہے (کتنا پڑھنا ہے)
کچن میں کھڑے ہوئے سورہ کوثراور سورہ قریش پڑھیں۔ جو خواتین کچن میں کھڑے ہوئے یا لطیف یا وَدُودُ پڑھے گی ۔ اگراس گھرمیں جھگڑے ہوں، جھگڑے ختم ہوجائیں گے میاں بیوی کی نفرتیں ختم ، بچوں کی نفرتیں ختم، نندوں کی نفرتیں ختم، جیٹھانیوں کی نفرتیں ختم، سوکن کی نفرتیں ختم اور گھرکے اندرچین وسکون ہو گا جس کھانے کوپکاتے ہوئے یا لطیف یاودود پڑھیں گے۔