سعودی عرب کو ہمارے بیانات میں کوئی دلچسپی نہیں وہ عمل چاہتا ہے اور یہ پاکستان کی مجبوری ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر کے دکھائے۔ ہمارا وزیرداخلہ غیرملکی معاملات پر بات کر رہاہے ۔ دنیا کا کونسا ایسا ملک ہے جس میں وزیر داخلہ غیرملکی معاملات میں بولتا ہے؟ پاکستان عرب ممالک میں اپنا اعتماد اور ساکھ ختم کر چکا ہے۔ یہ بہت تناہی کی بات ہو گی کہ پاکستان کی فوج یمن میں داخل ہو جائے۔